• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لوگ اب بھی میرے اور اکشے کے تعلقات سے متعلق جاننا چاہتے ہیں، روینہ ٹنڈن

شائع February 10, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی مقبول بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار سے ماضی میں اپنے تعلقات پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ لوگ اب بھی ان کے رومانس سے متعلق معلومات جاننا چاہتے ہیں۔

روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کا شمار بولی وڈ کے 1990 کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے، تاہم دونوں اس وقت کے بھی مشہور اداکار ہیں۔

ماضی میں دونوں نے مہرا سمیت دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور انہیں انتہائی قریب سے بھی دیکھا گیا تھا اور اس وقت یہ چہ مگوئیاں بھی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم بعد ازاں اکشے کمار نے ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی جب کہ روینہ ٹنڈن نے بھی کسی اور سے تعلقات استوار کرلیے اور دونوں کبھی اپنے تعلقات پر کھل کر باتیں نہیں کیں۔

لیکں حال ہی میں روینہ ٹنڈن نے ماضی کے متعدد افیئرز پر کھل کر بات کی اور کہا کہ لوگوں کو اب بھی ان کے اور اکشے کمار کے تعلقات میں دلچسپی ہے اور وہ ان کے افیئرز سے متعلق معلومات کو انٹرنیٹ پر تلاش کرتے رہتے ہیں۔

روینہ ٹنڈن نے خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے آین آئی) کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ماضی میں اگرچہ ان کی دوستی بہت ساری اداکارؤں سے رہی مگر کرشما کپور سے ان کی دوستی اچھی نہیں رہی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی سری دیوی، جوہی چاولہ، مادھوری ڈکشٹ، کاجول، شلپا شیٹی اور منیشا کوئرالہ سے اچھی دوستی رہی لیکن کرشما اور ان کے درمیان اچھے تعلقات نہیں تھے۔

خیال کیا جاتا رہا ہے کہ کرشما کپور اور روینہ ٹنڈن کے درمیان اکشے کمار کی وجہ سے اختلافات تھے، کیوں کہ ابتدائی طور پر اکشے کمار کے تعلقات کرشما سے بتائے جاتے تھے لیکن روینہ ٹنڈن نے حالیہ انٹرویو میں اس پر وضاحت نہیں کی۔

دوران انٹرویو روینہ ٹنڈن نے اکشے کمار سے تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر واضح کیا کہ لوگ اب بھی ان دونوں کے تعلقات سے متعلق معلومات جاننا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ان کے اور اکشے کمار کے درمیان تعلقات تھے لیکن کچھ ہی عرصے بعد دونوں نے دوسرے افراد سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ جس طرح اکشے کمار نے کسی اور سے تعلقات استوار کیے، اسی طرح انہوں نے بھی اس وقت کسی اور کو اپنا ساتھی بنا لیا تھا اور دونوں کے درمیان حسد کی کوئی بات ہی نہیں تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جس طرح کالجز میں لڑکیاں ہر ہفتے بوائے فرینڈ تبدیل کرتی ہیں، اسی طرح اداکار بھی اپنے فرینڈز تبدیل کرتے ہیں اور اس پر لوگوں کو حیران نہیں ہونا چاہیے۔

روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ لوگوں کی طلاقیں تک ہوگئیں اور مداحوں نے ان کو بھلا دیا لیکن آج بھی مداح ان کے اور اکشے کمار کے تعلقات سے متعلق معلومات کو انٹرنیٹ پر تلاش کرتے ہیں اور انہیں دونوں کی منگنی ٹوٹنے کا دکھ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024