• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’سفید کُرتا شلوار بے حد پسند ہے‘ ماہرہ خان نے ملبوسات کا برانڈ متعارف کرادیا

شائع February 10, 2023
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکار ماہرہ خان نے ’ایم بائے ماہرہ‘ (M By Mahira) کے نام سے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا۔

بھارتی فلم ’رئیس‘ کی اسٹار ماہرہ خان اکثر اپنے انٹرویوز میں سفید رنگ کے ملبوسات سے خاص لگاؤ کے بارے میں تذکرہ کرتی رہتی ہیں، انہوں نے متعدد انٹرویوز میں کہا کہ انہیں سفید رنگ کے ملبوسات بے حد پسند ہیں۔

’ایم بائے ماہرہ‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کے ذریعے ماہرہ خان نے بتایا کہ اگر مجھے عمر بھر ایک ہی لباس پہننا ہو تو میں سفید رنگ کے کرتا شلوار کا انتخاب کروں گی۔’

ان کا کہنا تھا کہ ’ان کے پاس ایسے بھی سفید کُرتے ہیں جو بہت پرانے ہیں لیکن وہ انہیں روزانہ پہنتی ہیں کیونکہ انہیں سفید رنگ بے حد پسند ہے‘۔

ایم بائے ماہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں پوسٹ کی گئی تصویر کے مطابق ماہرہ خان کا پہلا کلیکشن ان کی نانی ’رضیہ‘ سے متاثر ہے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ میں اپنی نانی کے بہت قریب تھی اور ان کے شائستگی خوبصورتی نے مجھے بہت متاثر کیا۔

قبل ازیں ماہرہ خان کی ساحل سمندر پر عروسی ملبوسات میں تصاویر نے سب کو دنگ کردیا تھا، فوٹوشوٹ میں ماہرہ خان جالی دار سیلیو لیس بلاؤز کے ساتھ کڑھائی شدہ بھاری اور خوبصورت لہنگا پہنے نظر آئیں، ہمیشہ کی طرح ماہرہ کا انداز دیدہ زیب تھا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ میں بھی انہوں نے خوبصورت سفید گاؤن زیب تن کیا تھا جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024