• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک بحریہ کی 8ویں کثیرالقومی مشق امن کا کراچی میں آغاز

شائع February 10, 2023
پاک بحریہ کی 4 روزہ مشق امن  14 فروری تک جاری رہے گی—فوٹو:اسکرین گریب پی ٹی وی
پاک بحریہ کی 4 روزہ مشق امن 14 فروری تک جاری رہے گی—فوٹو:اسکرین گریب پی ٹی وی

پاک بحریہ کی آٹھویں کثیرالقومی مشق امن کا کراچی میں آغاز ہوگیا۔

پاک بحریہ کی 4 روزہ مشق امن 14 فروری تک جاری رہے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالقومی بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔

پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے، کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی انتہائی اہم ہے۔

کثیرالقومی بحری مشق امن میں معلومات کے تبادلے سے مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔

مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

پیغام میں پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کثیر القومی مشقوں کا مقصد علاقائی امن و سلامتی کو یقینی بنانا ہے، پاک بحریہ عالمی امن و سلامتی کے لیے ہر اول دستے کا کام کرتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن مشقوں میں 50 ممالک سے آئے ہوئے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امن، ہم آہنگی اور استحکام کے لیے آگے بڑھنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024