• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امید ہے شریک حیات کیلئے اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان

شائع February 10, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اپنی دلہنیا لینے پہنچ گئے، انہوں نے اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ اپنی شریک حیات کیلئے اچھے شوہر ثابت ہوں گے۔

گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس میں فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ انہیں مہندی اور ہار پہنا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ 24 جنوری کو شاداب خان کا نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوا تھا اور اب ان کی شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔

تاہم گزشتہ رات لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بارات لے کر اپنی دُلہن گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان کے آنے پر ان کے سُسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کررہے ہیں

شاداب خان نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کی خوبصورت شیروانی اور قلا پہن رکھا تھا جو معروف ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر نے ڈیزائن کیا ہے۔

شاداب خان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ الحمد اللہ، ’آج میری بارات ہے جو میرے اور اہلخانہ کے لیے یادگار دن ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ امید ہے کہ میں اپنی شریک حیات کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا، میری فیملی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کے لیے سب کا بہت بہت شکریہ’

فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شاداب خان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد دی

شاداب خان کا ولیمہ (آج) 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔

واضح رہے قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ہیں، جن میں شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور حارث رؤف شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024