• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

معظم جاہ انصاری کا تبادلہ، اختر حیات نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات

شائع February 9, 2023
آئی جی خیبرپختوخوا—فائل فوٹو
آئی جی خیبرپختوخوا—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا تبادلہ کرکے اختر حیات گنڈاپور کو صوبے کا نیا آئی جی تعینات کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی اجازت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اختر حیات گنڈاپور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت وفاقی حکومت کی اجازت سے 21 گریڈ کے پولیس افسر اختر حیات گنڈاپور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

اختر حیات اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

خیال رہے کہ 30 جنوری کو پشاور کی پولیس لائین میں زوردار خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی معاملات پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے جس پر آئی جی خیبرپختونخوا کو بھی تنقید کا سامنا تھا۔

پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے اور پولیس نے دعویٰ کیا تجا کہ اس دھماکے کے حوالے سے اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے اندر خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد اور اطلاع فراہم کرنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024