• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا پنجاب،خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

شائع February 9, 2023
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے صدر شعیب شاہین کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی ہے — فائل فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے صدر شعیب شاہین کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی ہے — فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے صدر شعیب شاہین کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کی استدعا کی ہے۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا جائے۔

بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔

بار ایسوسی ایشن نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

درخواست میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکریٹریز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور اس وقت کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔

بعد ازاں 17 کو جنوری کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو ارسال کردی تھی۔

تحریک انصاف نے دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ملک میں انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے لیکن وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، لیکن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہونے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024