• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماڈل حسنین لہری خطرناک حادثے کا شکار

شائع February 9, 2023
ماڈل نے زندگی بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا — فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے زندگی بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا — فوٹو: انسٹاگرام

سپر ماڈل حسنین لہری خطرناک حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے اور حادثہ پیش آنے کے بعد زندگی بچ جانے پر انہوں نے خدا کا شکر بھی ادا کیا۔

ماڈل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے ساتھ خطرناک حادثہ یورپی ملک اٹلی کے ایک سیاحتی مقام پر پیش آیا۔

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

انہوں نے اسٹوری میں زندگی بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ انہیں یہ یقین ہی نہیں آرہا کہ وہ کس طرح بچ گئے۔

حسنین لہری نے بتایا کہ ان کے ساتھ خطرناک حادثہ اٹلی کے معروف سیاحتی مقامی امالفی کوسٹ میں پیش آیا اور خدا کے شکر گزار ہیں کہ انہیں نئی زندگی ملی۔

انہوں نے اسٹوری میں اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا خیال تھا کہ حادثے میں ان کی زندگی چلی جائے گی، تاہم وہ معجزاتی طور پر بچ جانے کے بعد خدا کے شکر گزار ہیں۔

حسنین لہری میں انسٹاگرام اسٹوری میں امالفی کوسٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوسٹ سطح سمندر سے بہت اونچائی پر تھا اور ماڈل پہاڑ پر موجود تھے۔

اگرچہ انہوں نے اپنے ساتھ خطرناک حادثے سے متعلق آگاہ کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کار ڈرائیونگ کر رہے تھے یا پھر سیاحت کے دوران ان کے ساتھ کوئی پیش آیا؟

انہوں نے اس متعلق بھی کوئی تفصیل فراہم نہیں کی کہ ان کے ساتھ اور کون تھا اور اب وہ کہاں ہیں؟

حسنین لہری کی جانب سے اپنے ساتھ حادثہ پیش آنے کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خبریں ہیں کہ حسنین لہری شوٹنگ کے سلسلے میں اٹلی میں موجود ہیں، جہاں حادثہ پیش آنے کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024