• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اسلام آباد: قیدیوں کو عدالت لے جانے والی وین سے ڈکیتی کا ملزم فرار

شائع February 9, 2023
وین اڈیالہ جیل سے انڈر ٹرائل قیدیوں کو ماتحت عدالت میں لارہی تھی — تصویر: ٹوئٹر
وین اڈیالہ جیل سے انڈر ٹرائل قیدیوں کو ماتحت عدالت میں لارہی تھی — تصویر: ٹوئٹر

قیدیوں کو لے جانے والی بھری ہوئی وین سے ایک ملزم فرار ہوگیا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ وین اڈیالہ جیل سے انڈر ٹرائل قیدیوں کو ماتحت عدالت میں لارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مفرور ملزم پر ڈکیتی کا الزام تھا جسے دیگر قیدیوں کے ہمراہ ماتحت عدالت لایا جارہا تھا لیکن جب عدالت پہنچ کر قیدیوں کی گنتی کی تھی تو اسے غائب پایا۔

پولیس افسر نے کہا کہ پوچھ گچھ پر قیدیوں نے گارڈ کو بتایا کہ مفرور قیدی گاڑی کے فرش پر موجود ایک سوراخ سے فرار ہوا، جس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 223، 224 اور 155 کے تحت مارگلہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی وین کی مرمت کرنا ایم ٹی یونٹ اور لاجسٹک ڈویژن کے افسران کی ذمہ داری ہے اور متعلقہ افسر نے پولیس سیکیورٹی گارڈ کو قیدیوں کو جیل سے عدالت لانے لے جانے کے لیے ایسی گاڑیاں دیں جن کے فرش زنگ آلود تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس افسر نے وین کی مرمت نہیں کرائی وہ قیدی کے فرار ہونے کا ذمہ دار ہے۔

تاہم پولیس سیکیورٹی گارڈ کے ایک رکن، اے ایس آئی کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس سیکیورٹی گارڈ کی ایک ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور 30 انڈر ٹرائل قیدی کو تحویل میں لیا۔

اس کے بعد انہیں جی وی 213 رجسٹریشن نمبر کی گاڑی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد لے جایا گیا۔

عدالت پہنچنے پر جب قیدیوں کو اتارا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک فرد غائب ہے، جو قیدی فرار ہوا اسے کورل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ قیدی ایف-8 کے جوہر روڈ پر فرار ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024