• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

سوزوکی نے کاروں کی قیمتیں ساڑھے 3 لاکھ روپے تک بڑھا دیں

شائع February 9, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پیپ
—فائل فوٹو: اے ایف پیپ

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 13 سے 17 فروری تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ مختلف ماڈلز کی کار کی قیمتوں میں بھی ایک لاکھ 30 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 20 لاکھ 34 ہزار، وی ایکس آر 23 لاکھ 59 ہزار، وی ایکس آر اے جی ایس 25 لاکھ 28 ہزار اور اے جی ایس 26 لاکھ 51 ہزار کی ہوگئی۔ یہ اضافہ ایک لاکھ 75 ہزار سے 2 لاکھ 28 ہزار کے درمیان بنتا ہے

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں میں 2 لاکھ 48 ہزار سے 2 لاکھ 89 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 28 لاکھ 77 ہزار روپے ، 30 لاکھ 52 ہزار روپے اور 34 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس کی قیمتیں بڑھا کر 32 لاکھ 26 ہزار، 35 لاکھ 44 ہزار اور 39 لاکھ 6 ہزار روپے کر دی گئی ہے جو 2 لاکھ 87 ہزار سے 3 لاکھ 37 ہزار تک کا اضافہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈان اخبار کی 7 فروری کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار وپے تک کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے صرف 12 روز قبل بھی ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں کمی، غیر واضح، غیر مستحکم معاشی حالات اور مہنگائی کو جواز بناتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024