• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

شائع February 9, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے گزشتہ ماہ نکاح کرنے کے بعد ان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں آج کل شادی کا سیزن چل رہا ہے، اس سے قبل حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی سے ہوئی تھی، اس کے علاوہ حارث رؤف اور شان مسعود بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے ہیں۔

البتہ دو ہفتے قبل شاداب خان کا نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ ہوا تھا اور اب ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر شاداب خان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

ویڈیو میں حسن علی کی اہلیہ سامیہ خان کو شاداب خان کے ہاتھ پر مہندی لگاتے اور ہار پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل شاداب خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں نکاح کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ ’میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کے لیے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار‘۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’میں ثقی بھائی (ثقلین مشتاق) کی فیملی کا حصہ بن گیا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میرے اہل خانہ نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024