• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پشاور: مسجد خودکش دھماکے میں فاسفورس استعمال کیا گیا، صدر مملکت کا دعویٰ

شائع February 8, 2023
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا — فائل فوٹو / اسکرین گریب
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا — فائل فوٹو / اسکرین گریب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور کی پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے میں انتہائی مہلک کیمیکل فاسفورس استعمال کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 30 جنوری کو پشاور کے ریڈ زون قرار دیے گئے علاقے کی مسجد میں ایک زور دار خودکش دھماکا ہوا تھا جہاں 300 سے 400 کے درمیان لوگ نماز کی ادائیگی کے لیے موجود تھے جن میں سے زیادہ تر پولیس اہلکار تھے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

صدر مملکت نے نگراں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور پولیس لائنز بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ بم میں ایک مہلک اور آتش گیر مواد فاسفورس شامل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں طاقتور جھٹکے دار پیدا ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024