• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فارمولا اور ڈبے کے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

شائع February 8, 2023
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

مینوفیکچررز نے دودھ کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس میں بچوں کا فارمولا دودھ بھی شامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 20 فروری سے ایک لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت 230 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کر دی جائے گی جبکہ اکتوبر میں اس کی قیمت 220 روپے تھی۔

ایک دکاندار نے بتایا کہ کمپنی نے نیڈو 1 پلس 900 گرام اور 375 گرام کی قیمت 1360 روپے اور 640 روپے سے بڑھا کر 1780 روپے اور 770 روپے کر دی ہے جبکہ نیڈو 3 پلس کے 800 گرام اور 375 گرام ڈبے کی نئی قیمت 1610 روپے اور 780 روپے ہوگی جو اس سے قبل 1490 روپے اور 720 روپے میں فروخت کی جا رہی تھی۔

اسی طرح لیکٹوجین ون 200 گرام اور 400 گرام ڈبے 460 روپے اور 860 روپے کے بجائے اب 990 روپے اور 1450 روپے کی نئی قیمت پر دستیاب ہوں گے جبکہ لیکٹوجین 2 اور 3 کے 200 گرام، 400 گرام اور 400 گرام کی قیمت بالترتیب 500، 990 اور 1970 روپے ہوگی۔

نان 1 اوپٹی پرو کی 400 گرام کے ڈبے کی قیمت بڑھا کر 2 ہزار 50 روپے اور 900 گرام کے ڈبے کی قیمت 4 ہزار 445 روپے کر دی گئی ہے۔

اسکول جانے والے بچوں کے لیے نیڈو کے 900 گرام، 650 گرام، 390 گرام کے ڈبے کی نئی قیمت بالترتیب 1470 روپے، 1100 روپے اور 680 روپے کر دی گئی ہے جو اس سے قبل 1300، 820 اور 560 روپے میں دستیاب تھے۔

مائلو کے 300 گرام کے پیک کی قیمت بھی 550 روپے سے بڑھا کر 670 روپے کی گئی ہے۔

نیڈو ون اور نیڈو 3 کے 1800 گرام کا ٹن پیک اب 5 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہوگا۔

نیسلے پاکستان لمیٹڈ (این پی ایل) کے ایک حکام نے کہا کہ شرح تبادلہ کا اثر ہر چیز پر پڑ رہا ہے، فیڈ کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے دودھ کی خریداری کی قیمت بہت مہنگی ہے جبکہ ایندھن اور پیکیجنگ مواد کی قیمت بھی زیادہ ہے۔

تاجر اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز عام طور پر دودھ کی برینڈڈ مصنوعات اپنے اسٹاکس اور فروخت کی صورتحال کے مطابق کم قیمت پر بیچتے ہیں۔

نیسلے پاکستان لمیٹڈ کی مصنوعات کی فروخت جنوری تا ستمبر 2022 کے دوران 20 فیصد اضافے کے بعد 121 ارب روپے پر پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے میں 100 روپے تھی۔

کمپنی کا خالص منافع 25 فیصد اضافے کے بعد 11 ارب 40 کروڑ روپے پر پہنچ گیا ہے جو 9 ارب روپے تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024