• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

شائع February 8, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ممبئی پولیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شکایت پر ان کے شوہر عادل خان درانی کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق راکھی ساونت کی جانب سے عادل درانی کے خلاف ممبئی میں اوسیوارا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں راکھی ساونت نے عادل درانی پر مرحوم والدہ کا خیال نہ رکھنے اور کسی دوسری لڑکی سے تعلق رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو راکھی ساونت نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ گزشتہ سال بگ باس مراٹھی میں تھیں تو عادل درانی نے ان کے فنڈز کا غلط استعمال کیا تھا اور اداکارہ نے عادل درانی کو اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کرنے کا بھی کہا جو کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد 29 جنوری کو انتقال کر گئی تھیں۔

راکھی ساونت نے الزام لگایا تھا کہ ان کی والدہ کی موت کا ذمہ دار عادل درانی ہے کیونکہ عادل نے سرجری کے لیے وقت پر پیسے ادا نہیں کیے تھے۔

گزشتہ روز عادل درانی کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ چکی ہے، عادل درانی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اداکارہ سے ملنے گھر آیا تھا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں راکھی ساونت نے کہا کہ ’یہ کوئی ڈرامہ نہیں ہے، عادل نے میری زندگی خراب کردی ہے، اس نے مجھے مارا ہے، قرآن پر ہاتھ رکھنے کے باوجود عادل نے میرے پیسے لوٹ لیے، اس نے مجھے دھوکا دیا ہے‘۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عادل کی سچائی جاننے کے لیے پولیس کو تمام ثبوت جمع کرائے ہیں۔

خیال رہے اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان شادی کا اعلان کرنے کے چند روز بعد ہی جھگڑا ہو گیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے راکھی ساونت نے میڈیا کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ عادل کے غیر ازدواجی تعلقات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024