• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

فرانس: گھر میں آتشزدگی کے سبب دم گھٹنے سے ماں اور 7 بچے ہلاک

شائع February 7, 2023
آگ لگنے کی وجہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر کپڑے خشک کرنے والی مشین کی خرابی تھی— فوٹو: رائٹرز
آگ لگنے کی وجہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر کپڑے خشک کرنے والی مشین کی خرابی تھی— فوٹو: رائٹرز

فرانس کے مشرقی علاقے میں واقع ایک گھر میں ناقص ڈرائر کے سبب آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور 7 بچے ہلاک ہوگئے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے سبب 7 بچوں کی بیک وقت ہلاکت گزشتہ ایک دہائی میں فرانس میں پیش آنے والا آتشزدگی کا مہلک ترین واقعہ ہے۔

یہ آگ پیرس سے تقریباً 80 کلومیٹر مشرق میں واقع قصبے چارلے-سر-مارنے میں موجود ایک گھر میں آدھی رات کو بھڑک اٹھی۔

مقامی پراسیکیوٹر جولین مورینو-روز نے بتایا کہ ماں اور ان کے بچوں کی ہلاکت گھر میں دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کے سبب ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ گھر کے گراؤنڈ فلور پر کپڑے خشک کرنے والی مشین کی خرابی تھی، فائر ڈپارٹمنٹ کو آگ لگنے کی اطلاع پڑوسیوں نے رات ایک بجے سے قبل دی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون کا شوہر بھی واقعے میں بری طرح جھلس گیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک ہونے والے 7 بچوں میں 5 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں، خاتون کا شوہر ان میں سے 3 بچوں کا والد ہے، ان کی جان گھر کے قریب رہائش پذیر ایک فائر فائٹر نے بچائی جو اپنے ساتھیوں کے آنے سے قبل جائے وقوع پر پہنچ گیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ باپ نے آگ بجھانے کی کوشش کی اور اپنی بیوی اور بچوں کو دوسری منزل پر پناہ لینے کو کہا لیکن یہ حکمت عملی جان لیوا ثابت ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024