• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ای کامرس پلیٹ فارم ’دراز‘ نے اپنے ملازمین میں 11 فیصد کمی کردی

شائع February 7, 2023
پاکستان کا سب سے بڑا ای کامرس ریٹیل پلیٹ فارم دراز 2012 میں قائم کیا گیا تھا — فائل فوٹو: برانڈ میگزین
پاکستان کا سب سے بڑا ای کامرس ریٹیل پلیٹ فارم دراز 2012 میں قائم کیا گیا تھا — فائل فوٹو: برانڈ میگزین

علی بابا گروپ کے ذیلی ادارے اور ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ نے ’مارکیٹ کی موجودہ حقیقت‘ کا سامنا کرنے کی تیاری کے لیے اپنی افرادی قوت میں 11 فیصد کمی کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق اس بات کا اعلان گروپ کے سی ای او بجارک مکلسن نے کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ملازمین کو لکھے گئے خط میں کیا۔

بجارک میکلسن نے فیصلے کی وجہ مارکیٹ کے مشکل ماحول کو قرار دیا، انہوں نے یورپ میں جنگ، سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں، بڑھتی مہنگائی، بڑھتے ٹیکس اور اس مارکیٹ میں ضروری سرکاری سبسڈیز کے خاتمے کا حوالہ دیا۔

ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں کام کرتا ہے۔

پاکستان کا سب سے بڑا ای کامرس ریٹیل پلیٹ فارم دراز یہاں 2012 میں قائم کیا گیا تھا۔

اس پلیٹ فارم کو چینی کمپنی علی بابا نے 2018 میں حاصل کیا تھا، دراز کے پلیٹ فارم پر پاکستان میں ایک لاکھ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ہیں۔

دراز نے 2021 میں کہا تھا کہ اس کے پاس 10 ہزار ملازمین کی ٹیم ہے جن کے ذریعے اسے 50 کروڑ صارفین تک رسائی حاصل ہے۔

ای کامرس پلیٹ فارم نے کہا تھا کہ گروپ نے گزشتہ 2 برسوں کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024