• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: پرویز مشرف کی تدفین کی تیاریاں مکمل

شائع February 7, 2023
پرویز مشرف کی تدفین آج کراچی ملیر کینٹ میں کی جائے گی — فائل فوٹو
پرویز مشرف کی تدفین آج کراچی ملیر کینٹ میں کی جائے گی — فائل فوٹو

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان پہنچادی گئی جہاں آج ان کی تدفین کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کیے جانے کے بعد دبئی سے خصوصی طیارہ سابق فوجی حکمران کی میت کو ان کے اہل خانہ کے ہمراہ لے کر پیر کی رات کراچی ایئرپورٹ پہنچا۔

سابق آرمی چیف اتوار کے روز امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی، ان کی تدفین آج کراچی میں کی جائے گی۔

ملٹری پولیس کی بھاری نفری کے حصار میں ان کا تابوت کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ملیر کینٹ لے جایا گیا جہاں پولو گراؤنڈ میں ان کی نماز جنازہ آج دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی جس کے بعد چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

اگرچہ حکام کی جانب سے ان کی تدفین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ایک قریبی ساتھی نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کی تدفین مکمل ریاستی اور فوجی پروٹوکول کے ساتھ کی جائے گی۔

سابق حکمران کی جانب سے اکتوبر 2010کراچی میں آل پاکستان مسلم لیگ کی تشکیل کے بعد سے مشرف کے ترجمان طاہر حسین نے کہا کہ انہیں پورے فوجی اعزاز اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

طیارہ اترنے سے چند گھنٹے قبل ہی ملٹری پولیس نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل کو اپنے حصار میں گھیرے میں لے لیا جب کہ اس دوران ملیر کینٹ جانے والے تمام راستے پر بھی سخت سیکیورٹی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے سابق فوجی حکمران کی میت کی وطن واپسی کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024