• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نجم سیٹھی کا پاک-افغان ٹی 20 سیریز کا اعلان

شائع February 6, 2023
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے — فائل/فوٹو: رائٹرز
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے — فائل/فوٹو: رائٹرز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کے خلاف شارجہ میں مارچ کے آخر میں 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پاک۔افغان کرکٹ سیریز کا مقصد آسٹریلیا کی جانب سے افغانستان کے خلاف دوطرفہ سیریز سے دستبرداری کے بعد ہونے والے نقصان کی تلافی کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے افغانستان کو بی سی سی آئی، پی سی بی، بی سی بی اور ایس ایل سی بورڈز کی آمدنی میں برابر حصہ دینے کے فیصلے کی بھی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آسٹریلیا نے طالبان کی جانب سے خواتین کے حقوق کے خلاف کیے گئے اقدامات کو جواز بناتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے خلاف مارچ میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ طے شدہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ تھی جو آسٹریلین ٹیم کے دورہ بھارت کے بعد مارچ میں ہونی تھی۔

دورے سے دستبرداری کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم، ان پر روزگار کے مواقع کی بندش اور ان کے تفریحی مقامات اور جِم جانے سے متعلق عائد مزید پابندیوں کے حالیہ اعلان کے بعد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024