• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان کے معاشی مسائل کا حل ’سی پیک‘ ہے، سینیٹر مشاہد حسین

شائع February 6, 2023
سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے — فائل فوٹو بشکریہ جاوید حسین
سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے — فائل فوٹو بشکریہ جاوید حسین

سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ اگر پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی حقیقی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا گیا تو پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک کے تحت سندھ میں توانائی کے مختلف منصوبوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین نے سی پیک کو گزشتہ 30 برسوں کے دوران اقتصادی ترقی کے لیے بڑی تبدیلی کا اہم اقدام قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس قدرتی وسائل بشمول معدنی دولت، قدرتی گیس اور سمندر موجود ہے جس کو ’بلیو اکانومی‘ کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف تھر میں 175 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں اور اب سی پیک کی بدولت یہ ’بلیک گولڈ‘ قومی معیشت میں حصہ ڈال رہا ہے۔

وفد نے پورٹ قاسم پر ’پاور چائنا پروجیکٹ‘ اور تھر میں لگنے والے نئے پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔

وفد کو بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ نے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مد میں 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا حصہ ڈالا ہے اور تھر میں پاور پلانٹ نے مقامی لوگوں کے لیے 12 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

سینیٹر مشاہد حسین نے سی پیک کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک بہتر مستقبل کا ضامن قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024