• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بہاولپور: ماں کے سامنے لڑکی کا گینگ ریپ

شائع February 6, 2023
لڑکی کی ماں کی شکایت پر نامزد ملزم، اس کے ساتھی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا — فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز
لڑکی کی ماں کی شکایت پر نامزد ملزم، اس کے ساتھی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا — فائل فوٹو: کری ایٹو کامنز

پنجاب کے شہر بہاولپور سے 20 کلومیٹر دور خانقاہ شریف کے علاقے میں ہفتے کی رات 2 افراد نے بندوق کی نوک پر 15 سالہ لڑکی کو اس ماں کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سماسٹہ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی ماں کی شکایت پر نامزد ملزم اور اس کے ساتھی کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شکایت کنندہ خاتون کا کہنا تھا اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں لاہور گیا ہے، وہ اپنے گھر میں بچوں کے ہمراہ رہتی ہے۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ ہفتے کی رات ملزم نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کر اس کے گھر میں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موجودگی میں بندوق کی نوک پر اس کی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کیا۔

ملزمان جرم کرنے کے بعد فرار ہوگئے، بعد میں ماں اور بیٹی کے رونے کی آوازیں سن کر اہل علاقہ وہاں پہنچے۔

سماسٹہ پولیس نے کہا کہ انہوں نے پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے لیکن اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب بہاولپور شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر دور احمد پور شرقی کے عباسی محلہ میں ایک گھر میں گیزر سے گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے 3 افراد جھلس گئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اٹھی جب ایک شخص نے گیزر جلانے کی کوشش کی جب کہ اس میں سے گیس پہلے سے ہی لیک ہو رہی تھی۔

آگ لگنے کے نتیجے میں 2 افراد 60 سالہ امجد اور 50 سالہ اسجد شدید جھلس گئے، زخمیوں کو مقامی تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ایک اور شخص معمولی زخمی ہوا جسے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج دونوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024