• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام

شائع February 6, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے موسیقی کے سب سے بڑے ایوارڈ گریمی کی تقریب میں پرفارم کرکے مداحوں کے دل جیت لیے تاہم وہ اس بار دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔

واضح رہے کہ عروج آفتاب گزشتہ سال گریمی ایوارڈ کے لیے مسلسل دوسری بار نامزد ہوئی تھیں، وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جو مسلسل دوسرے سال ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھی، عروج آفتاب کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات لاس اینجلس میں 65ویں گریمی ایوارڈز 2023 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل نہ کرسکیں لیکن گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں عروج آفتاب نے اپنی ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ہمراہ پہلی بار اردو گیت ’ادھیڑو نا‘ پیش کرکے سب کے دل جیت لیے۔

واضح رہے کہ انہوں نے سال 2022 میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا تھا۔

سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے ادارے نے مجموعی طور پر 91 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، اس سال سب سے زیادہ 9 نامزدگیاں گلوکارہ امریکی گلوکارہ بیونسے کے حصے میں آئیں، جنہیں تمام بڑی کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اسی دوران پاپ سپر اسٹار بیونسے نے 4 ایوارڈز اپنے نام کر کے کریئر میں سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز جیتنے والی فن کار بن گئیں،

انہیں بہترین ڈانس/ الیکٹرانک البم، بہترین آر اینڈ بی سونگ، بہترین ڈانس/ الیکٹرانک ریکارڈنگ اور بہترین ٹریڈیشنل آر اینڈ بی پرفارمنس کی کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔⁣

مذکورہ ایوارڈز کے بعد بیونسے کے کریئر میں کُل گریمی ایوارڈز کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔⁣

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

اس سے قبل بھی بیونسے کو بہترین البم، بہترین ریکارڈنگ اور سال کے بہترین گانے پر کئی ایوارڈز سے نوازہ جا چکا ہے۔

قبل ازیں کلاسیکل کنڈکٹر جارج سولٹی نے 31 ایوارڈز کے حاصل کیے تھے۔

بیونسے نے ایوارڈ لیتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے والدین، اپنے والد، میری ماں، شوہر اور بچوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔

اس کے علاوہ برطانوی گلوکار ہیری اسٹائلز بہترین پاپ ووکل البم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024