• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

فلموں میں پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کےطور پر دکھایا جاتا ہے، جمائما خان

شائع February 5, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کےطور پر دکھایا جاتا ہے۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان نے برطانوی نشریاتی ادارے ’اسکائی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ (What’s Love Got To Do With It) کسی حد تک ان کی ذاتی زندگی سے متاثر ہے، جب انہوں نے لاہور میں اپنی سابق شوہر عمران خان کی ساتھ 10 سال گزارے۔

انہوں نے اپنی فلم پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم میں اسلاموفوبیا جیسے اہم مسئلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

49 سالہ جمائما خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یہ خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ جمائما خان کی عمران خان سے 1995 میں شادی ہوئی تھی، ان کے عمران خان سے دو بیٹے ہیں جن کےنام سلیمان اور قاسم ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ نے بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب وہ سفر کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے سے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔‘

—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان نے بتایا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلاموفوبیا ایک حقیقی مسئلہ ہے۔

ان کہا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی جتنا بڑا مسئلہ ہے۔

جمائما خان کی فلم کی کہانی بنیادی طور پر برطانیہ کی کثیر الثقافتی کمیونٹی میں ارینج میریجز پر مبنی ہے۔ اس فلم میں پاکستانی کلچر کی بھی عکاسی ہے کیونکہ یہ پاکستانی نژاد کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔

قبل ازیں انہوں نے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ ’اپنے پرانے دوست (پاکستان) کو لکھا ہوا محبت بھرا خط ہے۔‘

جمائما اس فلم کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت اور رنگین رُخ کی حقیقی عکاسی کرنا چاہتی تھیں جو شاید دوسری انگریزی فلموں میں صرف دہشت گردی اور انتہا پسندی تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔

ان کے مطابق ارینج میریجز کے جہاں نقصان ہو سکتے ہیں وہیں بہت سے جوڑوں کے لیے یہ کامیاب بھی ثابت ہوئی ہے مگر کسی بھی لحاظ سے یہ (ارینج میرج) زبردستی کی شادی نہیں ہے۔

ارب پتی سر جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی جمائما خان کی برطانوی شہزادی ڈیانا کے ساتھ گہری دوستی تھی، جب جمائما پاکستان میں تھیں تو ڈیانا ان سے دو بار ملنے پاکستان آئی تھیں، انہوں نے فلم بنانے کا ایک اور سبب شہزادی ڈیانا کو قرار دیا۔

جمائما خان کی فلم 24 فروری کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024