• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلام آباد: ایف 9 پارک میں لڑکی کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کا مقدمہ درج

شائع February 5, 2023
جمعرات کی رات ایف نائن کے پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا — فائل فوٹو: رائٹرز
جمعرات کی رات ایف نائن کے پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا — فائل فوٹو: رائٹرز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گینگ ریپ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ پولیس نے لڑکی کی درخواست پر درج کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ریپ سے قبل ملزمان نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

جمعرات کی رات خاتون کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن کے پارک میں گن پوائنٹ پر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لڑکی کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق وہ چہل قدمی کے لیے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا، لڑکی کو الگ لے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، شور کرنے پر تھپڑ مارے، درختوں کے جھنڈ میں لے جاکر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کو بیان میں لڑکی نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، حملہ آوروں کو دہائیاں دیں پر وہ باز نہ آئے۔

ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکی سے کہا کہ ’شام کے وقت پارک نہ آیا کرو‘۔

پولیس کے مطابق خاتون کا پمز ہسپتال میں میڈیکل کرایا گیا ہے اور نمونے فرانزک لیبارٹری ارسال کردیے گئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ایف نائن پارک واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق جنسی جرائم کے خلاف اسپیشل یونٹ تفتیش کر رہا ہے، تفتیش کی نگرانی سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق واقعے کے وقت پارک میں موجود لوگوں اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، واقعے کے متعلق مشکوک افراد کے ڈی این اے بھی لیے جارہے ہیں۔

کیپیٹل سٹی پولیس کا کہنا تھا کہ کیمروں اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، جلد اصل ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

ادھر نے زیادتی کرنے والے ایک ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ہے جو لڑکی کی مدد سے تیار کیا گیا۔

پولیس ترجمان تقی جواد کے مطابق لڑکی کی مدد سے تیار کیے گئے اس خاکے کو ملزم کی تلاش کے لیے سی سی ٹی فوٹیجز سے میچ کیا جا رہا ہے۔

خاکے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کا رنگ سانولہ ہے، اس کی عمر 35سال اور قدر 5 فٹ 10انچ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بلدیہ ٹاؤن میں ایک نوعمر لڑکی کو 4 افراد نے اغوا کرنے کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔

15 سالہ لڑکی کو ڈاکٹر رُتھ فاؤ سول ہسپتال لایا گیا جہاں جسمانی معائنے کے نتائج میں لڑکی پر پُرتشدد جنسی حملے اور گینگ ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ادھر پنجاب کے علاقے وہاڑی میں مقامی جنرل بس اسٹینڈ پر کھڑی بس کے اندر سیکیورٹی گارڈ نے بندوق کی نوک پر بس ہوسٹس کا ریپ کردیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024