• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت میں پہلے خواجہ سرا جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

شائع February 5, 2023
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارت میں پہلی بار ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، یہ جوڑا تین سال سے ایک ساتھ ہے۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچےکی پیدائش متوقع ہے۔

ضیا پول اور زہد نامی ٹرانس جینڈر جوڑا تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔

ضیا پول نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارت میں یہ پہلا کیس ہے جہاں ٹرانس جینڈر جوڑے کی ہاں اولاد ہوگی۔

ضیا پول ایک مرد تھا جس نے اپنی جنس عورت میں تبدیل کروائی جبکہ زہد ایک عورت تھی جو اپنی جنس تبدیل کروا کر مرد بنا۔

زہد کو عورت سے مرد بننے کے عمل کے دوران حمل ٹھہرا، جسے بچے کے لیے روک دیا گیا۔

ضیا پول نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اس سفر میں جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں, اولاد ہونا ہمارے لیے ایک خواب تھا جو پورا ہونے جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی مطابق جوڑے نے پہلے ایک بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ٹرانس جینڈر جوڑا ہونے کی حیثیت سے قانونی کارروائی ان کے لیے چیلنج تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانس جینڈر جوڑا اپنی پیدائشی جنس کو تبدیل کروانے کے لیے کافی عرصے سے علاج کروا رہاہے، ضیا پول اور زہد اپنی جنس تبدیل کروانے کے لیے مسلسل ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024