• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: جامعہ تشدد کیس میں شرجیل امام سمیت 11 طلبہ بری

شائع February 5, 2023
عدالت نے کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں کو اختلاف رائے اور بغاوت کے درمیان فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
عدالت نے کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں کو اختلاف رائے اور بغاوت کے درمیان فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

بھارتی دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے دسمبر 2019 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں پُرتشدد واقعات سے متعلق کیس میں شرجیل امام، صفورا زرگر، آصف اقبال تنہا، اور 8 دیگر طلبہ کو بری کر دیا۔

تاہم ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شرجیل امام انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کے تحت درج ایک اور کیس میں زیرحراست رہیں گے جس میں وہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم رہنما عمر خالد کے ساتھ نامزد ہیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ دہلی پولیس حقیقی مجرموں کو پکڑنے میں ناکام رہی اس لیے 11 طلبہ کو قربانی کا بکرا بنادیا گیا، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ملزمان تشدد میں ملوث ہجوم کا حصہ تھے، نہ ہی ان کے پاس کوئی ہتھیار تھا اور نہ ہی وہ پتھر پھینک رہے تھے۔

ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس میں شہری ترمیمی ایکٹ اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کے خلاف مظاہروں کے دوران فسادات اور غیر قانونی اجتماع کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جج نے کہا کہ ’اختلاف رائے اور کچھ نہیں بلکہ بھارت کے آئین کے آرٹیکل 19 میں درج اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کی توسیع ہے، اس لیے یہ ایک حق ہے جس کو برقرار رکھنے کا ہم نے حلف اٹھایا ہے‘۔

ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے اس کیس کی سماعت کی جس میں دہلی پولیس نے جامعہ تشدد کیس میں 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے مزید کہا کہ تفتیشی ایجنسیوں کو اختلاف رائے اور بغاوت کے درمیان فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

عدالت نے محمد الیاس کے سِوا محمد قاسم، محمود انور، شہزار رضا خان، ابوذر، شعیب، عمیر احمد، بلال ندیم، شرجیل امام، آصف اقبال تنہا، چندا یادیو اور صفورا زرگر سمیت کسی میں نامزد تمام ملزمان کو بری کردیا۔

عدالت نے کہا کہ محمد الیاس کے خلاف الزامات طے کیے کیونکہ ایک اخبار میں ان کی جلتے ہوئے ٹائر پھینکنے کی تصاویر واضح طور پر دیکھئی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024