• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوادر: بارودی سرنگ کے دھماکے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوسٹ گارڈ شہید، 7 زخمی

شائع February 5, 2023
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور اس کے بعد مسلح عسکریت پسندوں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک فوجی شہید اہلکار اور 7 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام کے مطابق کوسٹ گارڈز اہلکار اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

دھماکے کے بعد گھات لگائے موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے گاڑی پر کر فائرنگ کردی، شہید فوجی اہلکار کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔

جیوانی پولیس اسٹیشن پر تعینات سینئر پولیس افسر حافظ بلوچ نے بتایا کہ شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے بولان اور قلات کے علاقوں میں 2 الگ الگ مسلح حملوں میں ایک لیویز اہلکار اور ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے تھے۔

پہلے حملے میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے لیویز فورس کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے سپاہی خالد حسین کرد کو شہید کر دیا۔

دوسرے حملے میں مرکزی شاہراہ پر مغل زئی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جب کہ کانسٹیبل نذیر احمد بنگلزئی نے طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کرنے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

بولان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 2 اہلکار زخمی

دوسری جانب ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے ضلع بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر سڑک کنارے نصب دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکار ایک افسر کی گاڑی کے ہمراہ موجود تھے جب سراج آباد کے قریب دھماکہ ہوا۔

زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال دھدر منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024