• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنانے سے مشروط کردی

شائع February 5, 2023
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جعلی ایف آئی آر درج ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے— فائل فوٹو / اے پی
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جعلی ایف آئی آر درج ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے— فائل فوٹو / اے پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دہشتگردی اور دیگر چیلنجز پر 7 فروری کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کو حکومت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنانے اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے مشروط کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو پہلے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا ہمیں اے پی سی کے لیے مدعو کرنا ہے یا سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے کیونکہ یہ دونوں چیزیں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ایف آئی آر درج ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، آپ (شہباز شریف) پہلے فیصلہ کرلیں کہ ہمیں اے پی سی کے لیے مدعو کرنے سے قبل آپ کیا کرنا چاہتے ہیں’۔

اسی طرح پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی اپنے مؤقف پر نظرثانی کر سکتی ہے بشرطیکہ حکومت پہلے انتخابات کی تاریخ دے دے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان 7 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک کو درپیش عسکریت پسندی اور دیگر چیلنجز پر بات کرنے کے لیے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024