• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاک-بھارت ایشیا کپ ڈیڈلاک پر فیصلہ مؤخر

شائع February 4, 2023 اپ ڈیٹ February 5, 2023
اے سی سی کا اجلاس بحرین میں ہوا—فوٹو: اے سی سی
اے سی سی کا اجلاس بحرین میں ہوا—فوٹو: اے سی سی

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے حوالے سے پائے جانے والے اختلاف پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بحرین میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کے حوالے سے تعمیری مذاکرات ہوئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ بورڈ نے ٹورنامنٹ کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے مقام، تاریخوں اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایشیا کپ کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ اس معاملے پر مزید بات چیت مارچ 2023 میں ہونے والے ایگزیکٹیو بورڈ کے اگلے اجلاس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھارتی بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سامنے ڈٹ گئے اور ایشیا کپ اور ورلڈ کپ پر پاک-بھارت کرکٹ بورڈ پر ڈیڈلاک برقرار رہا۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ بھارت پاکستان کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے گزشتہ برس اکتوبر میں کہا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے کہا تھا کہ بھارت وہاں نہیں جاسکتا، وہ یہاں نہیں آسکتے، ماضی میں بھی ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کھیلا جاتا رہا ہے۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ وہ بھارت کو اسی انداز میں جواب دے گا اور ورلڈ کپ میں شرکت پر غور کیا جائے گا۔

دیگر فیصلوں کے حوالے سے ایگزیکٹیو بورڈ نے مزید ٹیموں جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن اور انڈونیشیا کو کونسل کے پاتھ وے ٹورنامنٹ میں مہمان ٹیم کے دورے شمولیت کریں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے بورڈ نے مالی سال 2023 اور 2024 کے لیے اس دوران سرگرمیوں کی توثیق بھی کردی۔

اعلامیے کے مطابق دیگر فیصلوں میں 2023 اور2024 کے لیے آپریشنل بجٹ، ایشیا کپ 2022 سے تقسیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024