• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کی ایک ساتھ تصویر جاری کردی

شائع February 4, 2023 اپ ڈیٹ February 5, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے نکاح کی تصاویر جاری کردیں۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیٹی باغ کا ایک خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی رحمتوں کے ساتھ کھِلتا ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور پورے دل کے ساتھ پیار کرتے ہیں، والد ہونے کی حیثیت سے میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دی ہے، دونوں کو مبارک ہو‘۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث شاہین آفریدی کے نکاح میں شریک نہیں ہوسکا لیکن میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے جوڑے سمیت شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔

شاہین آفریدی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے مہمانوں سے درخواست میں کہا گیا کہ ’ تقریب کے دوران باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے خاص لمحات میں شریک ہوں۔

اسی دوران شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے ایونٹ کوور کرنے والوں کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں تقریب میں آنے والے مہمانوں سے ایک درخواست بھی کی گئی۔

نوٹ میں درج کیا گیا کہ ’برائے مہربانی اپنے موبائل سوئچ آف کریں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں، یہی ہمارے لیے بہترین تحفہ ہے‘۔

دوسری جانب محمد وسیم جونیئر نے شاہین آفریدی کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹوئٹ میں نسیم شاہ اور حارث رؤف کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے‘، جس پر محمد حارث نے لکھا کہ مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا، آپ اور نسیم شاہ سوچ سکتے ہیں’۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں جہاں گزشتہ روز ان کا نکاح سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے کراچی میں ہوا۔

رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

شاہین شاہ آفریدی نے سفید شیروانی زیب تن کی جبکہ تقریب میں معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے بھی شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارک باد دی تھی۔

اس سے قبل دسمبر 2022 حارث فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ماڈل مزنا مسعود اور 21 جنوری 2023 کو بلے باز شان مسعود کی نیشے خان سے اور ر آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024