• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے پاکستان اور افغانستان کے معاہدے پر دستخط

شائع February 4, 2023
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پاکستان کے دورے پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: ایف بی آر/ٹوئٹر
چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پاکستان کے دورے پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: ایف بی آر/ٹوئٹر

پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان آمدنی پر دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے کنونشن کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کنونشن پر 3 روزہ مذاکرات کے بعد دستخط کیے گئے جو اسلام آباد میں مکمل ہوئے۔

افغان وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ریونیو لیگل سروسز ندا محمد صدیقی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز ساجد اللہ صدیقی نے کی۔

ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے دسمبر 2021 میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران شناخت کیے گئے دیگر مسائل پر بھی غور کیا۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے پاکستان کے دورے پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کنونشن سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024