• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے، اسحٰق ڈار

شائع February 4, 2023
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا—فائل فوٹو: اے ایف پی
عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا—فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔

عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ’عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ صرف قومی سلامتی کی صورتحال اور سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے مقصد سے لکھی گئی ہے’۔

اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کی جانب سے دنیا کی 27ویں بڑی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اس وقت سے وہ ہوش کھو چکے ہیں۔

اسحٰق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، شہباز شریف نے انہیں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے طور پر قومی سلامتی کے موضوع اور نیشنل ایکشن پلان پر مکالمے کے لیے مدعو کیا جس پر عمران خان کا غیر مہذب اور گھٹیا ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اپوزیشن میں ملک کو عزت کے ساتھ آگے بڑھتا دیکھنے کے بجائے زوال پذیر دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے موجودہ دور میں گرفتار ہونے والے افراد کی تصویر اور نام درج کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قائم کردہ اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا‘۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا، 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے’۔

اپنے معاشی اعدادوشمار درست کریں، شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسحٰق ڈار کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ معیشت سے متعلق اپنے اعداد و شمار درست کریں۔

اپنی ٹوئٹ میں شوکت ترین نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی کی 24 ویں پوزیشن تھی، کورونا کے باوجود 2022 میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی 23 ویں نمبر پر آ گئی تھی۔

شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی رینکنگ کو بہتر بنایا، اسحٰق ڈار نے47ویں نمبر کا حوالہ دیا وہ دراصل 42 واں ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اسحٰق ڈار حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی پرانی عادت نہ اپنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو غلط معلومات دینے کی وجہ سے پاکستان کو ماضی میں آئی ایم ایف نے جرمانہ کیا، کیا اسحٰق ڈار نے واقعی سوچا کہ اس سے بچ جائیں گے؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024