• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

راکھی ساونت اپنے شوہر پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے رو پڑیں

شائع February 4, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں اپنی شادی کا اعلان کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل درانی پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں۔

انہوں نے میڈیا کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ عادل درانی کا کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں اور اب وہ لڑکی عادل درانی کو بلیک میل کررہی ہے۔

قبل ازیں انہوں نے میڈیا کو روتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی شادی خطرے میں ہے۔

بِگ باس اسٹار نے جم سے باہر نکلتے ہوئے میڈیا کو درخواست کی کہ ’عادل درانی کا انٹرویو نہ لیا جائے اور نہ اسے بڑا اسٹار نہ بنائیں کیونکہ اسے انڈسٹری میں میرے ذریعے آکر مشہور ہونا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ عادل کو انڈسٹری میں آنا تھا اس لیے میرا استعمال کیا، اگر میڈیا نے عادل کا انٹرویو لیا تو میں یہ جم ہی بدل دوں گی کیوں کہ عادل یہاں جم کرنے نہیں بلکہ میڈیا کو انٹرویو دینے آتا ہے۔

راکھی ساونت نے کہا کہ عادل درانی جھوٹ کا پتلا ہے، اس نے میرے سامنے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ وہ اُس لڑکی کو بلاک کردے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ لڑکی اب بھی عادل کو بلیک میل کررہی ہے۔

واضح رہے کہ 11 جنوری 2023 کو رکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عادل درانی کو جاننے کے تین ماہ بعد سنہ 2022 میں شادی کرلی تھی، اُس وقت رکھی ساونت نے کہا تھا کہ وہ 8 ماہ تک اپنی شادی کے بارے میں خاموش رہی کیونکہ عادل نے شادی کو خفیہ رکھنے کا کہا تھا۔

راکھی ساونت کی جانب سے انسٹاگرام اور دیگر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شادی کے اعلان کے فوراً بعد عادل درانی نے ابتدائی طور پر بھارتی میڈیا کے سامنے راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق کرنے سے انکار کرنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ شادی کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024