• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

شائع February 3, 2023
شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا—فوٹو:عمر قریشی/ٹوئٹر
شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا—فوٹو:عمر قریشی/ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے جا رہے ہیں جہاں ان کا نکاح سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے کراچی میں ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید شیروانی زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے رشتہ دار بھی موجود ہیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نکاح کے بعد گالف کلب میں دعوت میں شاہین کے کپتان بابراعظم اور شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑی بھی نظر آرہے ہیں۔

—فوٹو: ڈان
—فوٹو: ڈان

شاہین شاہ آفریدی یا انشا آفریدی کے خاندان کی جانب سے ان کے نکاح سے متعلق تفصیلات نہیں دی گئیں تاہم بتایا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی رخصتی بعد میں ہوگی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے بھی شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارک باد دی گئی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مبارک باد کے پیغام میں کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کو شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح پر مبارک ہو اور آپ کی ازدواجی زندگی خوشی سے گزرے‘۔

محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کو ویڈیو کے ذریعے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو نکاح مبارک ہو اور دعا کریں گے کہ اللہ آپ کی اس جوڑی کی برکت سے دنیا کے میں جتنے بھی جوڑے ہیں ان کو خوش رکھے۔

امام الحق نے کہا کہ ’مجھے اپنے بھائی شاہین شاہ آفریدی کے لیے بہت خوشی ہے اور شاہد آفریدی کو بھی مبارک ہو جیسا کہ ان کی بیٹی کا نکاح ہے‘۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی منگنی مارچ 2022 میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی۔

دونوں کی منگنی کے بعد ہی شاہد آفریدی اور شاہین آفریدی کے خاندان نے رشتہ طے ہونے کی تصدیق کی تھی۔

جولائی 2022 میں شاہین آفریدی نے جلد شادی کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی منگیتر تعلیم مکمل کر رہی ہیں جب کہ انہوں نے فی الحال کرکٹ پر توجہ دے رکھی ہے۔

تاہم دسمبر کے آخر میں دونوں خاندانوں کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شاہین اور انشا آفریدی کا نکاح فروری 2023 میں ہوگا۔

شاہین آفریدی کے ذرائع نے ڈان کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ کرکٹر اور انشا آفریدی کا نکاح 3 فروری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔

ذرائع نے کہا تھا کہ کرکٹر کا نکاح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن سے قبل ہوگا اور تمام تقریبات کراچی میں ہی ہوں گی۔

اگرچہ ذرائع نے فروری میں نکاح کی تصدیق کی تھی، تاہم ساتھ ہی بتایا گیا تھا کہ کرکٹر کی رخصتی کچھ عرصے بعد ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024