• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سابق وزیر وجاہت حسین اور صاحبزادے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

شائع February 3, 2023
ایک مفرور شخص احسن اور 11 نامعلوم ملزمان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے — فائل فوٹو: پی آئی ڈی
ایک مفرور شخص احسن اور 11 نامعلوم ملزمان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے — فائل فوٹو: پی آئی ڈی

تھانہ کریانوالہ نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور ان کے صاحبزادے موسیٰ الہٰی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما کو قتل کرنے کی کوشش کرنے، ان کے گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزامات پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ مسلم لیگ (ن) گجرات کے سینئر نائب صدر اور حاجی والا یونین کونسل کے سابق چیئرمین محمد علی گجر کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایک مفرور شخص احسن اور 11 نامعلوم ملزمان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ وہ پی پی 31 (کریانوالہ-تاندہ) میں انتخابی امیدوار تھا اور مسلم لیگ (ق) کے ان دونوں رہنماؤں نے جو اس کے سیاسی مخالف ہیں، احسن کو قتل کرنے کے لیے اجرت پر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد نے 23 جنوری کو ان کے گھر پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جب کہ چوہدری وجاہت حسین اور ان کا صاحبزادہ موسیٰ الہٰی حملے کی نگرانی کے لیے اپنی گاڑی میں ان کے گھر کے باہر موجود تھے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے کوٹلہ سول ہسپتال میں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے حامیوں کے درمیان تصادم کیس میں چوہدری موسیٰ الہٰی کی عبوری ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی۔

قبل ازیں عدالت نے چوہدری موسیٰ الہٰی کو 2 فروری تک گرفتاری سے قبل ضمانت دی تھی، تاہم وہ جمعرات کے روز عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

گجرات پولیس نے 16 جنوری کو کوٹلہ گروپ کے 234 افراد کے خلاف تصادم کا مقدمہ درج کیا تھا، بعد ازاں موسیٰ الہٰی سمیت مسلم لیگ (ق) کے کم از کم 30 افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کی دفعات شامل کی تھیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عابد رضا کوٹلہ کے سیکریٹری محمد بلال کی رپورٹ پر موسیٰ الہٰی اور چوہدری وجاہت حسین کے خلاف گجرات کے قصبہ کوٹلہ عرب علی خان میں قانون سازوں پر حملے کی منصوبہ بندی اور حملہ کرنے کے الزام میں لاہور کے غالب مارکیٹ تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے اس سے قبل چوہدری وجاہت حسین کی تلاش میں گجرات کے قریب سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کنجاہ پر چھاپہ مارا تھا تاکہ انہیں مذکورہ مقدمات میں گرفتار کیا جاسکے جب کہ چوہدری وجاہت حسین کی ابھی تک ضمانت قبل از گرفتاری نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024