• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے ’فیشن کے دلدادہ‘ اسسٹنٹ کمشنر کے چرچے

شائع February 3, 2023
ہاظم بنگوار — فوٹو: انسٹاگرام
ہاظم بنگوار — فوٹو: انسٹاگرام

اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بیوروکریسی میں تعینات لوگ سنجیدہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں لیکن کراچی نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار نہ صرف آرٹسٹ ہیں بلکہ اعلی تعلیم یافتہ بھی ہیں.

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کے ہر جگہ چرچے ہیں، کئی لوگ ہاظم بنگوار کو فیشن کے طور پر پسند کر رہے ہیں تو کوئی اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے ان کے کام کا دلدادہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہاظم بنگوار نے اپنے آفس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس عہدے پر نارتھ ناظم آباد کی خدمت کرنا میرے لئے قابل فخر بات ہے ۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا فیشن سے کافی لگاؤ ہے۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا، انسٹاگرام پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سمجھتے ہیں کہ ہم بارش کو انجوائے کر رہے ہیں ؟ نہیں یہ غلط ہے ہم گندے بھی ہوتے ہیں تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کر سکیں۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاظم بنگوار نے یونیورسٹی آف لندن سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی، اس س قبل انہوں نے فیشن ڈیزائنگ میں بیچلرز بھی کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں مؤثر تعلیم، ماحول اور جانوروں کی فلاح و بہبود اور ہنگامی سرگرمیوں کے پروگرام کے لیے فنڈز بھی فراہم کرتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے ہاظم بنگوار فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی۔

ہاظم بنگوار ضلع وسطی کی تمام لائبریریوں کا دورہ کریں گے تاکہ انہیں بہتر بنایا جاسکے۔

انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بنا رکھا ہے جہاں انہوں نے گانوں کی متعدد ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024