• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پرتگالی کتے ’بوبی‘ نے عالمی سطح پر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

شائع February 3, 2023
بوبی کی سنہ 2016 اور سنہ 2023 کی تصاویر—فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ
بوبی کی سنہ 2016 اور سنہ 2023 کی تصاویر—فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ

پرتگال سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ ’بوبی‘ نامی کتے نے دنیا کا سب سے معمر ترین کتا ہونے کا اعزاز حاصل کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروالیا۔

گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ عمر کے کتے کا اعزاز آسٹریلیا کے ’بلیو‘ نامی کتے کے پاس تھا جس کی عمر 29 اور 5 ماہ تھی جو سنہ 1939 میں انتقال کرگیا تھا۔

بوبی بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے—فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ
بوبی بلی کے ساتھ کھیلتے ہوئے—فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ

یکم فروری کو بوبی کی عمر 30 سال 226 دن ہوگئی ہے اور اپنی عمر کے لحاظ سے وہ بہتر کام کر رہا ہے، رواں برس مئی میں بوبی 31 سال کا ہوجائے گا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پرتگالی حکومت کے پالتو جانوروں کے ڈیٹا بیس کی جانب سے بوبی کی عمر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بوبی نے اپنی پوری زندگی کوسٹا خاندان کے ساتھ پرتگال کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں گزاری جہاں وہ اپنے 3 بہن بھائیوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔

بوبی کے مالک 38 سالہ لونل کوسٹا کا کہنا ہے کہ بوبی کھانے کا بہت شوقین ہے، بہت زیادہ پانی پیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بوبی ایک دن میں تقریباً ایک لیٹر پانی پی جاتا ہے جبکہ وہ 4 بلیوں کے ساتھ کھیلنا بھی پسند کرتا ہے۔

لیونل کوسٹا اور اس کے بھائیوں نے بوبی کو اپنے والدین سے چھپا کر رکھا تھا تاہم بعد میں اسے فیملی کا حصہ بنا لیا گیا، لیونل کوسٹا نے بتایا کہ جو وہ خود کھاتے ہیں وہی بوبی کو کھلاتے ہیں۔

بوبی کی سنہ 1999 کی تصویر—فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ
بوبی کی سنہ 1999 کی تصویر—فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ

انہوں نے بتایا کہ بوبی کو کبھی بھی زنجیروں میں جکڑا نہیں گیا اور نہ ہی پٹا ڈالا گیا۔

بوبی کے مالک لیونل کوسٹا نے بتایا کہ بوبی بہت ملنسار کتا ہے وہ ہر کسی سے جلد ہی دوستی کرلیتا ہے کیونکہ وہ دوسرے جانوروں کے ساتھ بڑا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنہ 2018 میں بوبی سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے اچانک گرگیا تھا اور ہسپتال لے جانا پڑا لیکن خوش قسمتی سے اس کی صحت زیادہ خراب نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ عرصہ زندہ رہنے کی وجہ پُرسکون ماحول ہے۔

لیونل نے بتایا کہ بوبی کی ماں صرف 18 سال زندہ رہ سکی تھی۔

بوبی کے مالک کا کہنا تھا کہ بوبی کو اب پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ بینائی بھی کمزور ہورہی ہے، اس لیے وہ زیادہ تر گھر کے قریب ہی وقت گزارتا ہے۔

بوبی کی سنہ 2022 کی تصویر —فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ
بوبی کی سنہ 2022 کی تصویر —فوٹو: گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024