• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

شائع February 3, 2023
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے — فائل/فوٹو: آئی ایس پی آر
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے — فائل/فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ پاک فوج کے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف عدم برداشت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور تشدد کا سہارا لینے والے کسی بھی اور تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

اس سے قبل 29 جنوری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

اسی طرح 3 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں میں ملوث تھا، اس کے ساتھ وہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے متعدد مقدمات میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو انتہائی مطلوب تھا۔

قبل ازیں 30 نومبر کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024