• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سینسر بورڈ نے کراچی میں بھارتی فلم ’پٹھان‘ کی غیر قانونی نمائش روک دی

شائع February 3, 2023
گزشتہ 4 سال کے عرصے کے دوران پاکستان میں ایک بھی بھارتی فلم باضابطہ طور پر ریلیز نہیں کی جاسکی۔—فوٹو: ٹوئٹر
گزشتہ 4 سال کے عرصے کے دوران پاکستان میں ایک بھی بھارتی فلم باضابطہ طور پر ریلیز نہیں کی جاسکی۔—فوٹو: ٹوئٹر

سندھ بورڈ آف فلم سینسر نے پاکستان میں بھارتی فلم ’پٹھان‘ کی غیر قانونی نمائش روک دی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں بھارتی فلم ’پٹھان‘ کی غیر قانونی نمائش سے متعلق یکم فروری کو ڈان اخبار میں شائع خبر کے بعد سندھ بورڈ آف فلم سینسر نے ان سوشل میڈیا پیجز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جو فلم کی عوامی نمائش کا اہتمام کرکے ٹکٹ فروخت کررہا تھے۔

سندھ بورڈ آف فلم سینسر کے مطابق ایسی فلمیں جنہیں بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر اجازت نامہ جاری کیا گیا ہو صرف ان فلموں کو عوامی یا نجی طورپر دکھانے کی اجازت ہے۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فرد کسی بھی فلم کی عوامی یا پرائیوٹ سطح پرعام نمائش کا اہتمام کرنے کا حق نہیں رکھتا جب تک کسی فلم کو عوامی نمائش کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ جاری نہ کیا گیا ہو۔

قانون کے مطابق آئینی دفعات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سزا دی جائے گی اور غیر قانونی نمائش کی صورت میں 3 سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔

بورڈ نے غیر قانونی نمائش کرنے والی کمپنی ’فائر ورک ایونٹ‘ سے فوری طور پر نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بعدازاں سندھ بورڈ آف سینسر کی جانب سے جاری نوٹس کے بعد فائر ورک ایونٹ نے بھارتی فلم ’پٹھان‘ کی تمام نجی طور پر نمائش منسوخ کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024