• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

بلوچستان: لسبیلہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ

شائع February 2, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں آج صبح 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 41 کلومیٹر تھی جس کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلہ صبح 8 بج کر 44 منٹ کے قریب آیا، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو بلوچستان کے علاقے قلات میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

پی ایم ڈی کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا تھا کہ قلات سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں شام کو 5:37 بجے زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 34 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ 7 مئی 2022 کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناجی میں درمیانے درجے کی شدت کے زلزلے سے کم از کم 80 مکانات منہدم ہوگئے تھے جس سے 200 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 5.2 شدت کا زلزلہ صبح 11بجکر 55منٹ پر علاقے میں آیا اور اس کا مرکز اورناجی کے قریب واقع تھا۔

خضدار کے ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی نے ڈان کو بتایا تھا کہ اورناجی کا ایک وسیع علاقہ زلزلے سے متاثر ہوا جس سے 80 سے زائد مکانات منہدم ہو گئے جبکہ 260 دیگر مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں، انہوں نے مزید کہا کہ تباہ ہونے والے زیادہ تر مکانات مٹی سے تعمیر کیے گئے تھے۔

زلزلے سے تحصیل وڈھ کے گاؤں نالی، زمری، برنگ اور نچکان سونارو لاٹھی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024