• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کو بھارتی ویزا جاری کرنے میں ایک بار پھر تاخیر

شائع February 1, 2023
عثمان خواجہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ میچ کے دوران اپنے کریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کیے جہاں وہ 195 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
عثمان خواجہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ میچ کے دوران اپنے کریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کیے جہاں وہ 195 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ وہ تاحال بھارتی ویزے کے منتظر ہیں جب کہ ان کے ساتھی 9 فروری سے شروع ہونے والی چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

عثمان خواجہ چار سال کی عمر میں پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، وہ اس سے قبل بھی بھارت کا دورہ کر چکے ہیں لیکن اس موقع پر بھی انہیں ویزا حاصل کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ ان کے ویزے کے اجرا میں آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے ساتھی کرکٹرز سے زیادہ وقت لگا تھا۔

عثمان خواجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلکس‘ سیریز ’نارکوس‘ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جس میں اداکار جھولنے والے صوفے پر تنہا بیٹھا ہے کہا کہ ’میں اپنے بھارتی ویزے کا منتظر ہوں‘۔

بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز اب جمعرات کے روز بھارت کے لیے روانہ ہوں گے۔

آسٹریلوی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دورہ کرنے والے کھلاڑیوں اور معاون عملے کو جنوری کے اوائل میں ویزے ملنا شروع ہوگئے تھے جن میں سے کچھ کھلاڑی پہلے ہی بنگلور پہنچنا شروع ہوگئے جہاں ٹیم میچ سے قبل ٹریننگ کیمپ لگائے گی۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور یہ تناؤ اب کھیلوں میں بھی معمول کا حصہ بن چکا ہے۔

دونوں ممالک نے آخری بار ایک دہائی قبل دوطرفہ سیریز کھیلی تھی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر ٹی 20 لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا تقریباً ایک دہائی بعد بھارت میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کر رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز ناگپور، دہلی، دھرم شالہ اور احمد آباد میں واقع دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تقریباً 2 سال تک ٹیسٹ ٹیم سے باہر رہنے کے بعد عثمان خواجہ نے 22-2021 کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار واپسی کی تھی۔

انہوں نے سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ میچ کے دوران اپنے کریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کیے جہاں وہ 195 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

عثمان خواجہ کو 78.46 کی اوسط سے ایک ہزار 20 رنز بنانے پر شین وارن مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز بھی دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024