• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’زندگی گزارنے کے بارے میں اولاد کو لیکچر نہیں دیتا‘

شائع February 1, 2023
جی جی اور بیلا حدید کے والد محمد حدید  ایک فلسطینی ہیں —فائل فوٹو: جیٹی امیجز
جی جی اور بیلا حدید کے والد محمد حدید ایک فلسطینی ہیں —فائل فوٹو: جیٹی امیجز

فلسطینی نژاد امریکی سپُر ماڈلز بیلا اور جی جی حدید کے والد محمد حدید نے کہا کہ انہوں نے اپنی اولاد کو دوسروں پر بھروسہ نہ کرنے کا سبق سکھایا ہے، آج وہ جس مقام پر ہیں وہ انہوں نے بغیر کسی کی مدد اور سہارے کے خود حاصل کیا ہے۔

اماراتی یوٹیوب میزبان انس بخش کے ساتھ انٹرویو میں محمد حدید نے اپنے بچوں کی پرورش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے امریکی نژاد فلسطینی بچوں کو دوسروں پر انحصار نہ کرنے کا سبق سکھایا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے جی جی، بیلا اور انور حدید کو سکھایا ہے کہ وہ دوسروں پر حتیٰ کہ میرے اوپر پر انحصار نہ کریں۔‘

محمد حدید نے جی جی اور بیلا حدید سمیت اپنے پانچوں بچوں کو زندگی کے اصولوں کے بارے میں کبھی لیکچر نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ زندگی بسر کرنے کے حوالے سے میں اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر انہیں لیکچر نہیں دیتا، میں نے یہ کبھی نہیں بتایا کہ زندگی کیسے گزارنی ہے، میں نے اُنہیں زندگی خود جینے کا پورا موقع فراہم کرتا ہوں تاکہ وہ نئی چیزیں سیکھ سکیں۔ ’

محمد حدید نے اپنی اولاد کی پرورش کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی اولاد کو سکھایا ہے کہ ایسا سمجھیں کہ میں یا کوئی دوسرا شخص آپ کا خیال رکھنے کے لیے نہیں ہے، باہر نکلیں اور اپنی زندگی خود بنائیں،’

آج میری اولاد جس مقام پر ہیں وہ انہوں نے بغیر کسی کے مدد اور سہارے کے خود حاصل کیا ہے۔

محمد حدید نے بتایا کہ میں نے صرف ان کو اپنا پیار دیا ہے اگر میری اولاد کو کسی مشورے کی ضرورت ہو تو وہ میرے پاس آسکتے ہیں لیکن انہیں ہمیشہ یہی سکھایا ہے کہ اپنی زندگی پر خود کنٹرول حاصل کرو اور کسی دوسرے شخص کو عمل دخل کرنے کی اجازت نہ دو۔

جی جی، بیلا اور انور حدید کے علاوہ ان کی مزید دو بڑی بیٹیاں میریلا اور الئینا بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں اس دنیا میں نہیں رہوں گا تو مجھے کم ازکم یہ تسلی رہے گی کہ میری پانچوں محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

یوٹیوب میزبان نے جب ایک لفظ میں اپنے بچوں کو بیان کرنے کے سے متعلق سوال کیا تو محمد حدید نے جواب دیا کہ جی جی حدید ’ہوشیار‘ ، بیلا حدید ’شہزادی‘ اور انور حدید ’بادشاہ‘ ہے۔

محمد حدید نے بتایا کہ جی جی حدید (جن کی زین ملک کے ساتھ 2 سالہ بیٹی بھی ہے) فارنزک سائیکولجسٹ بننا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا انور حدید بہت خاص ہے، وہ ایک آرٹسٹ، موسیقار ہے۔

خیال رہے کہ جی جی اور بیلا حدید کے والد محمد حدید ایک فلسطینی ہیں اور والدہ یولانڈا حدید ڈَچ امریکن ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024