• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رہنما حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمٰن ٹرائل کیلئے کوئٹہ سے گوادر منتقل

شائع January 31, 2023
—فائل فوٹو: مولانا ہدایت الرحمٰن/ٹوئٹر
—فائل فوٹو: مولانا ہدایت الرحمٰن/ٹوئٹر

کوئٹہ کی عدالت نے سربراہ حق دو تحریک مولانا ہدایت الرحمٰن اور دیگر 4 رہنماؤں کو 6 روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جس کے بعد انہیں کوئٹہ سے گوادر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا ہدایت الرحمٰن کو گوادر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اُن پر گوادر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ان کے خلاف درج 2 مختلف مقدمات میں کوئٹہ پولیس نے انہیں اور 4 دیگر افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

انہیں گوادر پولیس نے عدالت کے احاطے سے گرفتار کرنے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا تھا جہاں وہ سرنڈر کرنے آئے تھے۔

اُن کے وکلا نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے اور عبوری ضمانت کی استدعا مسترد کیے جانے کو غیر قانونی اور بنیادی حق سے انکار قرار دیا۔

سخت سیکیورٹی کے ساتھ مولانا ہدایت الرحمٰن اور دیگر 4 افراد کو گوادر منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024