• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو مسعود شریف انتقال کر گئے

شائع January 30, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل مسعود شریف خان خٹک کوہاٹ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 72 برس تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج (پیر) ضلع کرک ٍکے علاقے میں ادا کی جائے اور ان کی تدفین بلند کلہ میں آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔

مسعود شریف خان خٹک نے سوگوران میں ایک بیوہ، ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں، وہ 5 جون 1950 کو کرک میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ 1992 سے 1993 تک وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 1993 سے 1996 تک آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔

انہوں نے 1999 سے 2008 کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

مسعود شریف خٹک کو 2002 کے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا شاہ عبدالعزیز سے شکست ہو گئی تھی، انہوں نے 2008 میں اُس وقت کے فوجی حکمران جنرل (ر) پرویز مشرف کے ساتھ اپنی جماعت کے مبینہ سیاسی سمجھوتے کے خلاف احتجاجاً پیپلزپارٹی چھوڑ دی تھی۔

2018 کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی، تاہم جلد ہی وہ مستعفی ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024