• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’ایشیا 30 انڈر 30‘ فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی بھی شامل

شائع January 27, 2023
فہرست میں سات پاکستانی فنکار شامل ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
فہرست میں سات پاکستانی فنکار شامل ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

برطانوی جریدے کی جانب سے ایشیا کے 30 سال سے کم عمر کے 30 بہترین فنکاروں کی فہرست میں 7 پاکستانی شوبز شخصیات کو بھی شامل کرلیا گیا۔

’ایسٹرن آئی‘ ہر سال فنکاروں کی مختلف فہرستیں جاری کرتا ہے، اور میگزین کی جانب سے ’ایشیا 30 انڈر 30‘ کی جاری کردہ فہرست میں سات پاکستانی اداکاروں و گلوکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی فنکاروں کی فہرست میں دو پاکستانی نژاد امریکی اور کینیڈین اداکارائیں بھی شامل ہیں۔

میگزین نے پہلے نمبر پر پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ولانی کو رکھا ہے، جنہیں گزشتہ سال ریلیز ہونے والی پہلی مسلم پاکستانی نژاد خاتون سپر ہیرو کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز ’مس مارول‘ کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی۔

فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ صوفیا علی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ہولی وڈ فلموں سمیت امریکی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

فہرست میں پاکستان کی طرف سے سجل علی، اذان سمیع خان، عاصم اظہر، کنزا ہاشمی اور بلال عباس خان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں ایشیا کے مختلف ممالک کی جانب سے 30 سال سے کم عمر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے۔

فہرست میں اداکارہ سجل علی کو شامل کرتے ہوئے ان کی پہلی عالمی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کا حوالہ بھی دیا گیا۔

اسی طرح کنزا ہاشمی، بلال عباس خان، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان کا نام شامل کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں کا تذکرہ بھی کیا گیا۔

فہرست میں بھارت سے سنبل توقیر خان، ارمان ملک، رشمیکا مندانا اور اہان شیٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

میگزین کی فہرست میں مجموعی طور پر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کی 30 سال سے کم عمر کی 30 شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024