• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوکا کولا کی جانب سے اسمارٹ فون پیش کیے جانے کا امکان

شائع January 26, 2023
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

خبریں ہیں کہ جلد ہی مشروب بنانے والی دنیا کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی کوکا کولا اسمارٹ فونز متعارف کرائے گی۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کمپنی صرف ایک ہی فون متعارف کرائے گی یا پھر وہ ہمیشہ کے لیے موبائل برانڈ شروع کرنے کی جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’نائن ٹو فائیو گوگل ’ کے مطابق کوکا کولا کے لوگو سے سجے سرخ رنگ کے اسمارٹ فونز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے متعدد افراد نے دعویٰ کیا کہ مشروب کمپنی اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔

اگرچہ تاحال کوکا کولا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی متعدد ویب سائٹس کے مطابق مارکیٹ میں چہ مگوئیاں ہیں کہ مشروب کمپنی رواں برس کے وسط تک اسمارٹ فون پیش کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق کوکا کولا اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنیوں کے اشتراک سے مڈ رینج کا فون پیش کرے گی، جس کے بیک پر دو کیمرے دیے جائیں گے۔

خبریں ہیں کہ مشروب کمپنی اپنے فون کو ’کولا فون‘ کے نام سے پیش کرے گی اور اس میں مین کیمرا 108 میگا پکسل کا دیا جائے گا جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس ہیں کہ کولا فون کو 7۔6 انچ میں پیش کیا جائے گا اور اس میں 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی اور اسے 4، 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

خبریں ہیں کہ فون کی قیمت 70 سے 90 ہزار روپے کے درمیان رکھی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اسی حوالے سے بھارتی صحافی اور ٹیکنالوجی کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے مکل شرما نے بھی کولا فون کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ فون کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں بھارت میں متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024