• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اتھیا شیٹی کو شادی پر تقریباً پونے ایک ارب روپے کے تحائف موصول

شائع January 26, 2023
اتھیا شیٹی نے 23 جنوری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اتھیا شیٹی نے 23 جنوری کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ماضی کے مقبول بولی وڈ ایکشن ہیرو سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اور ان کے شوہر کرکٹر کنانول لوکیش (کے ایل) راہل کو شادی پر تقریباً پونے ایک ارب روپے کے تحائف ملے۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول نے رواں ہفتے 23 جنوری کو شادی کی تھی، دونوں کے درمیان گزشتہ تین سال سے تعلقات تھے۔

اتھیا شیٹی اب تک نصف درجن سے کم فلموں میں جلوے بکھیر چکی ہیں اور ان کی شادی پر معروف اور امیر شوبز و اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے انہیں کروڑوں اور لاکھوں روپے کے قیمتی تحائف بھی دیے۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اداکارہ کو شادی کے موقع پر سب سے قیمتی تحفہ ان کے والد اداکار سنیل شیٹی نے دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر بیٹی کو ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پوش علاقے میں گھر کا تحفہ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار نے بیٹی کو 50 کروڑ روپے مالیت کا پرتعیش اپارٹمنٹ تحفے میں دیا، جہاں اتھیا شیٹی شوہر کے ہمراہ رہیں گی۔

اسی طرح اتھیا شیٹی اور ان کے شوہر کے ایل راہول کو متعدد شوبز اور اسپورٹس شخصیات نے بھی کروڑوں روپے مالیت کے تحائف دیے اور مجموعی طور پر انہیں ملنے والے تحائف کی رقم تقریبا پونے ارب روپے تک جا پہنچی۔

اتھیا شیٹی کو دوسرا سب سے مہنگا تحفہ سلمان خان نے دیا، جس کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے اپنے دوست سنیل شیٹی کی بیٹی کو آڈی کار تحفے میں دی۔

اسی طرح سینیئر اداکار جیکی شروف نے بھی اتھیا شیٹی کو 30 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی۔

اداکارہ کو بچپن کے دوست اور اداکار ارجن کپور نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی مالہا تحفے میں دی۔

دلہن کی طرح دلہے کو بھی اسپورٹس شخصیات نے قیمتی تحائف پیش کیے، جن کی مالیت کروڑوں روپے میں بتائی گئی۔

کے ایل راہل کو ویرات کوہلی نے کروڑ 17 لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی جب کہ سابق کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے بھی کرکٹر کو 80 لاکھ روپے کی قیمتی موٹر سائیکل تحفے میں پیش کی۔

مذکورہ شخصیات کے علاوہ بھی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کو متعدد افراد نے قیمتی تحائف پیش کیے اور انہیں ملنے والے تحائف کی مجموعی قیمت تقریبا پونے ارب روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024