• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جامشورو: 500کے وی الیکٹرک لائن کا ٹاور گرگیا

شائع January 26, 2023
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹاور اس وقت گرا جب نامعلوم شرپسندوں نے ٹاور کو بم سے نشانہ بنایا—فوٹو:ڈان
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹاور اس وقت گرا جب نامعلوم شرپسندوں نے ٹاور کو بم سے نشانہ بنایا—فوٹو:ڈان

ضلع جامشورو کے قصبے خانوتھ میں ہائی وولٹیج الیکٹرک ٹرانسمیشن ٹاور گرنے سے کئی قصبوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بجلی فراہمی میں تعطل کی وجہ ٹرانسمیشن ٹاور گرنے کو بتایا لیکن یہ واقعہ کیسے اور کیوں پیش آیا، اس کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئیں۔

متاثرہ ہائی وولٹیج الیکٹرک لائن جامشورو کے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن سے دادو تک جاتی ہے۔

ٹرانسمیشن لائن کا انتظام کرنے والی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام اور پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 8 بجے جامشورو شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر خانوتھ قصبے میں چوروں نے ہائی وولٹیج الیکٹرک ٹرانسمیشن ٹاور کو تھامنے والے کنڈوں کو چوری کرلیا جس کے بعد ٹاور گرگیا۔

تاہم ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹاور اس وقت گرا جب نامعلوم شرپسندوں نے ٹاور کو بم سے نشانہ بنایا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جامشورو عمران قریشی نے ڈان کو بتایا کہ چوری میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور 2 اسکریپ ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسروقہ سامان لے جانے کے لیے استعمال ہونے والا رکشہ بھی ضبط کر لیا گیا ہے، مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور این ٹی ڈی سی حکام جائے وقوع پر پہنچے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوع پر طلب کرلیا گیا ۔

جامشورو میں این ٹی ڈی سی انچارج ذوالفقار سولنگی نے ڈان کو تصدیق کی کہ ٹاور نمبر 71 کے لاکھوں روپے مالیت کے کنڈے چوری ہونے کے بعد وہ گر گیا۔

انہوں نے کہا کہ جامشورو پولیس کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مرمت کے کام میں 2 سے 3 روز لگیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024