• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جرمنی: ریل میں چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک، متعدد زخمی

شائع January 26, 2023
پولیس کے مطابق حملہ آورسے ہر پہلووں سے تفتیش کر رہی ہے—فوٹو:رائٹرز
پولیس کے مطابق حملہ آورسے ہر پہلووں سے تفتیش کر رہی ہے—فوٹو:رائٹرز

جرمنی کے شمالی علاقے میں ریل پر چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شمالی جرمنی میں علاقائی ریل پر چاقو کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم دیگر مسافروں نے حملہ آور پر قابو پالیا۔

پولیس کے ترجمان نے کہا کہ چاقو کے حملے کا واقعہ دو شہروں ہیمبرگ اور کیئل کے درمیان چلنے والی ریل میں پیش آیا اور زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور کی عمر 20 اور 30 کے درمیان تھی اور ان کو بروک اسٹیڈٹ کے ریلوے اسٹیشن میں حراست میں لیا گیا ہے اور حملہ آور بھی زخمی ہے۔

پولیس نے بیان میں کہا کہ عینی شاہدین نے فوری طور پر حملہ آور کو اس وقت قابو میں رکھا جب تک پولیس وہاں نہیں پہنچی۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کی تفتیش انتہاپسندی یا حملہ آور کے ساتھ نفسیاتی مسائل سمیت تمام پہلووں سے کی جارہی ہے۔

جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ نینسی فائیسر نے حملے کو چونکا دینے والے خبر سے تعبیر کیا اور کہا کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے ساتھ ہمدردی ہے۔

ریاستی وزیر سیبین سوئیٹرلین نے کہا کہ وفاقی اور علاقئی پولیس وجوہات کا تعین کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں لیے یہ واضح ہے کہ یہ خوف ناک واقعہ انسانیت کے خلاف ہے اور بتایا کہ وہ جائے وقوع کا دورہ کر رہی ہیں۔

پولیس اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں اور گھیرے میں لے لیا اور ساتھ ہیلی کاپٹر بھی پرواز کر رہا تھا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حملہ آور کے دونوں ہاتھوں پر زخم آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024