• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

امریکا میں کتے سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ایک شخص ہلاک

شائع January 26, 2023
گزشتہ ہفتے کتے سے حادثاتی طور پر چلنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ ہفتے کتے سے حادثاتی طور پر چلنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا— فائل فوٹو: اے ایف پی

مالک کی جانب سے کتے کو گولی مارنے یا کتے کا لوگوں کو کاٹنا تو یقیناً سنا اور دیکھا ہی ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سنا کہ کتے نے مالک کو گولی مار کر قتل کردیا؟

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی ریاست کنساس میں حال ہی میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا، جب گزشتہ ہفتے کتے سے حادثاتی طور پر چلنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک کی پچھلی نشست پر بیٹھا کتا حادثاتی طور پر بندوق پر چڑھ گیا جس سے گولی نکل کر سیدھی اگلی نشست پر بیٹھے شخص کو جا لگی اور وہ ہلاک ہو گیا۔

امریکی ریاست کنساس کی پولیس کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت یہ لوگ شکار پر جا رہے تھے۔

سمنر کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ٹرک کے مالک کا کتا بندوق پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے گولی نکل گئی اور مسافر موقع پر ہی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

شیرف کے دفتر نے اپنے علیحدہ بیان میں کہا کہ تفتیش جاری ہے لیکن ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ یہ شکار کے موقع پر پیش آنے والا واقعہ ہے۔

پولیس نے البتہ یہ ابھی تک واضح نہیں کیا کہ مرنے والا شخص کتے کا مالک ہے یا نہیں۔

امریکا میں اکثر اس طرح حادثاتی طور پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور امریکی ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 2021 میں اسلحے کے اس طرح کے واقعات میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024