• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی مقبول سروسز ٹیمز اور آؤٹ لُک اچانک ڈاؤن

شائع January 25, 2023
مائیکروسافٹ ٹیم کو عالمی سطح پر 28 کروڑ سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز
مائیکروسافٹ ٹیم کو عالمی سطح پر 28 کروڑ سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں — فائل فوٹو: رائٹرز

مائیکرو سافٹ کی مقبول سروسز ’ٹیمز‘ اور ’ آؤٹ لُک’ سمیت دیگر ملٹی سروسز دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئیں، جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق سروسز کی بندش کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے اس بندش سے متاثر ہونے والے صارفین کی تعداد نہیں بتائی۔

تاہم بندش سے متعلق خبر دینے والی ویب سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت میں 3 ہزار 900 سے زائد اور جاپان میں 900 سے زائد رپورٹس موصول ہوئیں۔

آسٹریلیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی ملٹی سروس ویب سائٹ کی بندش کی اطلاعات سامنے آئیں۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ویب سائٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کی خبر دیتی ہے۔

سروسز کی بندش کی وجہ سے زیادہ تر صارفین کو پیغامات بھیجنے، کال کرنے یا ٹیمز ایپلی کیشن کے فیچر کو استعمال کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

کئی صارفین نے ٹوئٹر پر بندش سے متعلق آگاہ کیا جس سے سوشل میڈیا سائٹ پر ہیش ٹیگ ’مائیکروسافٹ ٹیمز‘ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

مائیکروسافٹ ٹیمز کو عالمی سطح پر 28 کروڑ سے زائد صارفین استعمال کرتے ہیں۔

ٹیمز سروس کاروباری اداروں اور اسکولوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر استعمال کی جاتی ہے جو کال کرنے، بزنس میٹنگ کے لیے انتہائی مددگار ہے جبکہ آؤٹ لُک سروس کو ای میل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے صارفین کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024