• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کراچی: 7 روزہ ’پاکستان یوتھ فیسٹیول 2023‘ کا رنگا رنگ افتتاح

شائع January 23, 2023
— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل
— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل
— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل
— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل

آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے 7 روزہ ’پاکستان یوتھ فیسٹیول 2023‘ کا رنگا رنگ افتتاح کردیا گیا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے 7 روزہ ’پاکستان یوتھ فیسٹیول 2023‘ کا رنگا رنگ افتتاح معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کیا جہاں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

افتتاحی تقریب میں معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کہا کہ سب سے بڑا عہدہ کسی جامعہ کا وائس چانسلر ہونا ہے اس سے بڑا کوئی مقام نہیں ہوتا، آپ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں، خواتین پاکستان کا مستقبل ہیں جن کا صرف آدھا چہرہ نظر آتا ہے، پاکستان کے ہر شعبے میں آپ کو خواتین نظر آئیں گی۔

— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل
— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل

انہوں نے کہا کہ میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں، آپ اس سرزمین کے بچے ہیں، خود راستے تلاش کریں، منزلیں خود آپ کے سامنے آئیں گی۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے یوتھ فیسٹیول گزشتہ پانچ برسوں سے نہیں ہو سکا، پانچ سال بعد اس فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں، اس فیسٹیول میں 30 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے، جامعہ کراچی جہاں سے انور مقصود، احمد شاہ، ہما میر اور بہت سی ہستیاں پاس آؤٹ ہوئیں، کراچی یونیورسٹی سب کالجز کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یوتھ فیسٹیول آپ نوجوانوں کا ہے، آپ نوجوانوں نے اپنا نام روشن کرنا ہے، آپ کا نام روشن ہوگا تو ملک کا نام روشن ہوگا، اس ملک نے بہت دکھ دیکھے ہیں، آپ طلبہ نے کسی چیز سے ہمت نہیں ہارنی، ملک کے حالات کو ہم بدلیں گے، تم سب بدلو گے۔

— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل
— فوٹو: ترجمان آرٹس کونسل

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد عراقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں دعوت پر آرٹس کونسل کا بے حد شکر گزار ہوں، انور مقصود پاکستان کا بہت بڑا نام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں میٹرک میں زیر تعلیم تھا تب سے انور مقصود کو سنتا اور پڑھتا آرہا ہوں، ہم اکثر مشکلات سے ڈر جاتے ہیں جبکہ ہمیں ڈرنا نہیں چاہیے، جب آپ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو کر سکتے ہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان یوتھ فیسٹیول کے افتتاحی روز 4 مختلف کیٹیگریز کے آڈیشنز منعقد کیے گئے جس میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، بقیہ 6 کیٹیگریز کے مقابلے 28 جنوری تک جاری رہیں گے جبکہ 29 جنوری کو فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024